تازہ ترین دنیا

2 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے, جہازوں کاتعلق کن ممالک سے ہے ؟ جانیے

2 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے, جہازوں کاتعلق کن ممالک سے ہے ؟ جانیے

ایران، امریکہ  جنگ بندی کے بعد 2 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔

تفصیلات کے مطابق میری ٹائم مانیٹر میرین ٹریفک کے مطابق ایران، امریکہ  جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے 2 جہاز گزرے، گزرنے والے جہاز یونان اور لائبیریا کے ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیز فائر کے اعلان کے بعد ابھی تک آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت کم ہے۔ ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کے بعد سے اب تک آبنائے ہرمز کے قریب 19ویسلز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے اعداد و شمار میں بہت کم نقل و حرکت دکھائی دی ہے۔امریکی شپنگ ٹریکنگ ایڈوائزر نے کہا ہے کہ سیز فائر پہلا قدم ہے، جس کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز میں کمرشل شپنگ فوری نارمل ہو جائے گی، جہازوں کے مالکان حفاظتی چینلز، فلیگ اسٹیٹس، وار رسک انشوررز کی رہنمائی کے منتظر ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image