پاکستان تازہ ترین

شہباز شریف چھا گئے !انتظامات مکمل، متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے واپس کرنے کا فیصلہ

شہباز شریف چھا گئے !انتظامات مکمل، متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے واپس کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے لیے گئے 3.5 ارب ڈالر کے تمام قرضے رواں ماہ واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کو 3.5 ارب ڈالر کی واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جن میں سے 45 کروڑ ڈالر رواں ہفتے ہی ادا کیے جائیں گے۔ یہ قرضہ پاکستان نے 1996 میں لیا تھا۔

حکام کے مطابق رواں ماہ مزید 3 ارب ڈالر کی ادائیگی بھی شیڈول کے مطابق کی جائے گی، جس میں 2 ارب ڈالر 17 اپریل کو اور ایک ارب ڈالر 23 اپریل کو ادا کیے جائیں گے۔ پاکستان نے 2018 میں 2 ارب ڈالر کا قرض لیا تھا اور 2023 میں یو اے ای سے مزید ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹس حاصل کیے تھے۔ قرض رول اوور پر پاکستان سالانہ 6.5 فیصد سود ادا کر رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر قرض کی واپسی کے لیے کافی ہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس 16.4 ارب ڈالر غیر ملکی زرمبادلہ موجود ہیں۔ علاوہ ازیں، پاکستان 1.3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی کا بھی انتظام کر رہا ہے۔

یہ قدم ملکی مالیاتی استحکام اور بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image