تازہ ترین دنیا

ایران کے انٹیلی جنس سربراہ سید مجید خادمی امریکی حملے میں شہید

ایران کے انٹیلی جنس سربراہ سید مجید خادمی امریکی حملے میں شہید

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ سید مجید خادمی کی شہادت  کی تصدیق سرکاری میڈیا نے کر دی ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (Islamic Revolutionary Guard Corps) کے بیان کے مطابق میجر جنرل مجید خادمی پیر کی صبح ایک “دہشت گرد حملے” میں مارے گئے، جس کا الزام “امریکی-صیہونی دشمن” پر عائد کیا گیا ہے۔

بیان میں واقعے کی جگہ یا حملے کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم اسے جاری کشیدگی کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے، جسے ایرانی حکام “تیسری مسلط جنگ” قرار دے رہے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے خادمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کئی دہائیوں تک سکیورٹی اور انٹیلی جنس کے اہم عہدوں پر فائز رہے اور ملک کے دفاع میں نمایاں کردار ادا کیا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں تہران سمیت دیگر علاقوں میں حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image