پاکستان تازہ ترین

شادی کے بعد بیوی کو جائیداد میں برابر کا حصہ دینا غیر شرعی ہے:مولانا فضل الرحمن

شادی کے بعد بیوی کو جائیداد میں برابر کا حصہ دینا غیر شرعی ہے:مولانا فضل الرحمن

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شادی کے بعد بیوی کو جائیداد میں برابر کا حصہ دینے کی تجویز کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ شریعت اس چیز کی اجازت دیتی ہے نہ ہی قانون، پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا میں جو آج کل زیربحث ہے وہ ایران اسرائیل تنازعہ ہے، یہ فلسطین اسرائیل کی جنگ کا تسلسل ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف کے مطابق یہ ساری جنگ عرب ممالک کو عبور کر کے ایران تک پہچائی گئی ہے، اگر ایران کو شکست ہوتی ہے تو پوری خطے پر صیہونی بالادستی ناگزیر ہو جائے گی۔

مڈل ایسٹ میں جنگ بندی پر پاکستان کی کاوشوں پر سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان یہی کر سکتا ہے ،پاکستان نے کوشش کی ہے،پاکستان نے میزبانی کی ہے، پاکستان کا یہ اعزار ہے، ترکیہ،سعودی عرب،مصر کے وزراے خارجہ پاکستان آئے یہ خطے کے بڑے ممالک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس ایشو پر خطے کے بڑے اسلامی ممالک کی سوچ ایک ہونی چاہئے، ایران اسرائیل،امریکہ تنازع فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کا ایک تسلسل ہے ،  اس لئے پوری اسلامی دنیا جو ہے اس وقت ایک اسلامی بلاک بننا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو سیاسی حوالے سے باہمی تجارت کے حوالے سے دفاعی حوالے سے انہیں ایک معاہدہ کرنا چاہئے،  اسلامی ممالک اکٹھے ہوں اور اس حوالے سے ایک سمت پوری اسلامی دنیا اپنے لئے متعین کریں، اسی سے صہیونیت اور اسرائیلی توسیع پسندی کا راستہ بھی روکا جا سکے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image