لاہور: خیلیجی ممالک کی جنگ کے باعث ملک میں جاری توانائی بحران کے معاملے پر پنجاب حکومت نے صوبے میں اہم فیصلوں کی تیاری کر لی۔ توانائی پنجاب نے صوبائی حکومت کو نئی سفارشات بھجوا دی ہیں جس میں وفاق کی طرز پر فیول راشننگ کی تجویز دی گئی ہے۔
15اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش بھی کی گئی ہے اور اسکولوں میں ہائبرڈ نظام تعلیم پر غور کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے، مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم کے لیے سخت ہدایات کی سفارشات بھی تجاویز میں شامل ہیں جبکہ غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
تازہ ترین
پنجاب: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع اور پیٹرول کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوپن سسٹم متعارف کرانیکی تجویز
- by web_desk
- مارچ 24, 2026
- 0 Comments
- 10 Views
- 3 گھنٹے ago

Leave feedback about this