تازہ ترین

ایران کاکلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر نیا حملہ، گاڑیوں،مکانات کو نقصان، آبنائے ہرمز مکمل بند کرنےکی دھمکی

ایران کاکلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر نیا حملہ، گاڑیوں،مکانات کو نقصان، آبنائے ہرمز مکمل بند کرنےکی دھمکی

تہران :مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملہ کر دیا، جس میں کلسٹر وار ہیڈز استعمال کیے گئے۔ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی جانب داغے گئے، جن میں سے کئی میزائل رہائشی علاقوں میں گرے۔ان حملوں کے باعث متعدد گاڑیوں اور مکانات کو نقصان پہنچا، جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کئی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، جس کے عالمی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کے اہم شہروں ڈیمونا اور عراد پر میزائل حملے کیے تھے۔ ان حملوں میں اسرائیل کے مطابق تقریباً 180 افراد زخمی ہوئے جبکہ 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی یہ کشیدگی نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن اور معیشت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، خصوصاً اگر توانائی کے اہم راستے متاثر ہوتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image