چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران وانگ یی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مسائل کا پائیدار حل صرف بات چیت اور سفارتی مشاورت کے ذریعے ممکن ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ طاقت کے استعمال سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو نقصان پہنچے گا بلکہ خطے کے امن و استحکام کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت اور کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بیجنگ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اعتماد سازی، مذاکرات اور تعاون کے فروغ کے لیے فعال سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

Leave feedback about this