پاکستان تازہ ترین

شوال کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی عیدالفطر سے متعلق بڑی پیش گوئی

شوال کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی عیدالفطر سے متعلق بڑی پیش گوئی

پاکستان خلائی و بالائی فضائی تحقیقاتی کمیشن (سپارکو) نے بتایا ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔
سپارکو کے مطابق 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان ہے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔
سپارکو نے واضح کیا ہے کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image