پاکستان تازہ ترین

بھارت میں تیل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی ، پھر پاکستان میں قیمتیں بڑھانے کی اتنی جلدی کیوں ؟غریدہ فاروقی نے سوال اٹھا دیا

بھارت میں تیل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی ، پھر پاکستان میں قیمتیں بڑھانے کی اتنی جلدی کیوں ؟غریدہ فاروقی نے سوال اٹھا دیا

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کے اعلان کے بعد اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی سوال اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر غریدہ فاروقی نے لکھا کہ آبنائے ہرمزکی بندش سے جو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر بھارت جو80 فیصدسے زیادہ تیل آبنائے ہرمز کے راستے حاصل کرتا ہے، وہاں تیل کی قیمت نہیں بڑھائی گئی ۔ دوسرا بڑا ملک چین ہے جو 40% تیل آبنائے ہرمز کے ذریعے حاصل کرتا ہے، چین میں بھی تیل کی قیمت نہیں بڑھی اور آج تک ایک ڈالر (280 پاکستانی روپے) کے برابر ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایک اور بڑا ملک جاپان ہے جو 90% تیل آبنائے ہرمز کے راستے حاصل کرتا ہے، وہاںبھی چین کی طرح پٹرول ایک ڈالر (یعنی 280 پاکستانی روپے) سے بھی کم دستیاب ہے اور قیمت ابھی تک نہیں بڑھائی

گئی تو پھر پاکستان میں قیمتیں بڑھانے کی اتنی جلدی کیوں جبکہ حکومت نے خود کہا کہ کم از کم ایک ماہ کا سٹاک موجود ہے (جو ظاہر ہے گزشتہ قیمت پر خریدا گیا)۔
ان کا مزید کہناتھاکہ اگر نئے سٹاک کی خریداری کیلئے قیمت ایڈجسٹ کی گئی تو کم از کم کچھ دن/ہفتے تو انتظار کیا جا سکتا تھا یا پھر ایران جنگ کی آڑ میں کسی کا “پیسے بناؤ کھانچے” کا پلان تشکیل دیا گیا ۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image