کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولتیں بحال کر دیں اور فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
: سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولتیں بحال کر دیں اور درخواست گزاروں کو آئندہ سماعت تک بلارکاوٹ طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
ایئرلیگ کے رہنما شمیم اکمل اور دیگر نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
وکیل کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیلی کے بعد اثاثے اور واجبات ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دیے گئے اور پی آئی اے انتظامیہ نے طبی سہولتیں اسٹیٹ لائف انشورنس کے سپرد کر دی ہیں۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ طبی سہولتوں کا معاہدہ قومی ایئرلائن کارپوریشن ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی ہے، اور معاہدے کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کو مخصوص اسپتالوں اور ادویات تک محدود کیا گیا تھا۔
عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

Leave feedback about this