اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہے، ہم تمہارے پڑوسی ہیں اور تمہاری اوقات جانتے ہیں، ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دمادم مست قلندر ہوگا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام می کہا کہ پاک فوج سمندر پار کسی ملک کی نہیں ہے، یہ ہماری بہادر افواج ہے جو بھارت کی مرضی و منشا سے چلنے والی پراکسی اور افغان جارحیت رگڑنا جانتی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عالمی ممالک نیٹو افواج کی افغانستان سے انخلا کے بعد یہ امید کر رہے تھے کہ اب امن ہوگا اور اقتدار کی مسند پر بیٹھنے والے طالبان مفاد عامہ کے لیے کام کریں گے، مگر طالبان بھارت کا بغلی بچہ بن گیا۔
طالبان نے دنیا بھر کے دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جمع کیا اور پھر اس کی آبیاری کے بعد ایکسپورٹ شروع کر دی، طالبان نے خود اپنی عوام کو بھی بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آج جب ہمیں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا تو پاک فوج نے بھرپور اور موثر جواب دیا
تازہ ترین
ہم اپنے پڑوسی کی اوقات جانتے ہیں، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف
- by web_desk
- فروری 27, 2026
- 0 Comments
- 7 Views
- 41 منٹ ago

Leave feedback about this