پاکستان تازہ ترین

علیمہ خان پارٹی لیڈر شپ پر شدید غصہ،اندرونی کہانی سامنے آ گئی

علیمہ خان پارٹی لیڈر شپ پر شدید غصہ،اندرونی کہانی سامنے آ گئی

راولپنڈی: پی ٹی آئی بانی کی اسپتال منتقلی، ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی اور علیمہ خان کی پارٹی قیادت پر برہمی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے 14 فروری کو علیمہ خان سے رابطہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹرز کے نام دے دیے ہیں انہیں جیل بھیجنا ہے۔ علیمہ خان نے ڈاکٹروں کو جیل بھیجنے کی مخالفت کی اور بانی کو ہسپتال منتقل کرنے پر اصرار کیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان سپریم کورٹ میں دھرنے کے دوران تمام معاملات سے آگاہ تھیں اور مرکزی رہنماؤں سے رابطے میں رہیں۔ ایک اور رابطے میں بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کو بتایا کہ حکومت بانی کو ہسپتال منتقل کرنے پر آمادہ ہے تاہم علیمہ خان نے قاسم زمان پر اعتراض کیا اور ڈاکٹر نوشیروان برکی پر مسلسل اصرار کیا۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو کانفرنس کال کی گئی جس میں مرکزی رہنما بھی شامل تھے۔ پارلیمانی پارٹی اس بات پر متفق تھی کہ علیمہ خان کے رویے کی وجہ سے بنی کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

پارٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سپیکر ایاز صادق اور محسن نقوی مسلسل پی ٹی آئی سے رابطے میں تھے جب کہ سہیل آفریدی ذاتی طور پر بنی کے علاج کے حوالے سے اداروں سے رابطے میں تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image