پاکستان تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات، متاثرہ آنکھ اور کل کے پروسیجر کے بارے میں دریافت کیا

بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات، متاثرہ آنکھ اور کل کے پروسیجر کے بارے میں دریافت کیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات منگل کے روز جیل مینوئل کے مطابق معمول کے مطابق کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے ملاقات سے قبل اپنی فیملی سے بھی ملاقات کی، جس میں ان کی بھابی اور بھتیجا شامل تھے۔ ملاقات کے دوران فیملی معاملات پر بات کی گئی اور بشریٰ بی بی نے عمران خان کی متاثرہ آنکھ اور کل کے پروسیجر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

قبل ازیں اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات بھی کانفرنس روم میں کرائی گئی تھی، جس میں وہ بھی شامل تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image