پاکستان تازہ ترین

ڈھائی سال میں 20 لاکھ سے زائد افغان شہری وطن واپس ،کیا انخلاء کا عمل ابھی بھی جاری ہے؟ اہم خبر سامنے آ گئی

ڈھائی سال میں 20 لاکھ سے زائد افغان شہری وطن واپس ،کیا انخلاء کا عمل ابھی بھی جاری ہے؟ اہم خبر سامنے آ گئی

گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان میں مقیم 20 لاکھ سے زائد افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں، اور حکام کے مطابق انخلاء کا عمل بدستور جاری ہے۔

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قیصر خان آ فریدی نے بتایا کہ ستمبر 2023 سے طورخم سمیت مختلف سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے مجموعی طور پر 20 لاکھ 75 ہزار افغان شہری افغانستان واپس جاچکے ہیں۔ ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو رضاکارانہ طور پر واپس گئے اور وہ بھی جنہیں قانونی کارروائی کے بعد ملک بدر کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ واپسی اور سرکاری اقدامات کے تحت افغان شہریوں کی مرحلہ وار واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق، لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے حال ہی میں اے سی سی ہولڈرز کے 29 خاندانوں پر مشتمل 130 افراد وطن واپس روانہ کیے گئے، جبکہ پی او آر کارڈ رکھنے والے 174 خاندانوں کے 784 افراد بھی افغانستان جاچکے ہیں۔

اس کے علاوہ، غیر قانونی طور پر مقیم 21 خاندانوں سمیت 108 افراد کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران تقریباً 2 لاکھ 4 ہزار افغان شہری جبری طور پر بے دخل کیے گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طورخم سمیت دیگر سرحدی راستوں پر انتظامات مزید مضبوط اور محفوظ بنائے گئے ہیں تاکہ واپسی کا عمل منظم انداز میں مکمل ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے انخلاء کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

یہ پیش رفت ملک میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیوں اور رجسٹرڈ افغان شہریوں کی سہولت کاری کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image