لوئردیر میں خوشیوں کا تہلکہ، خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش، اہل خانہ خوشی سے نہال
تیمرگرہ کے علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا، جس سے اہل خانہ اور اہل علاقہ خوشی سے نہال ہو گئے ہیں۔
نوزائیدہ بچوں میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زچہ اور تینوں بچے مکمل طور پر صحت مند ہیں اور پیدائش کے بعد نوزائیدہ بچوں کو اسپتال کے خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے نارمل ڈیلیوری کے ذریعے تینوں بچوں کو جنم دیا، اور یہ ان کے پہلے بچے ہیں۔ اس اہم عمل کو تین لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ تمام بچوں کا علاج معالجہ صحت سہولت کارڈ کے تحت کیا جا رہا ہے۔
بیک وقت تین بچوں کی پیدائش پر اہل خانہ نے شکرانے کے نوافل ادا کیے اور اسپتال میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اہل علاقہ اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گھر میں عید جیسا سماں ہے۔
یہ واقعہ لوئردیر میں خوشیوں کی ایک نایاب اور سنسنی خیز خبر کے طور پر زیرِ بحث ہے، اور لوگوں میں خوشی اور حیرت کا ایک ساتھ ملا جلا جذبہ پیدا کر گیا ہے۔

Leave feedback about this