پاکستان تازہ ترین

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس کا اہم عدالتی فیصلہ آگیا

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیس کا اہم عدالتی فیصلہ آگیا

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کرلی۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف لڑائی اور احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔

ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے ریاست علی آزاد نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ بے بنیاد کیس بنا اور اچانک سامنے آیا۔ میں خود اس کیس میں ملزم ہوں لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ریاست علی آزاد نے موقف اختیار کیا کہ من گھڑت اور بے بنیاد واقعہ پر ایف آئی آر درج کی گئی جس کا کوئی وجود نہیں۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف سیکرٹریٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image