تہران: ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا پابندیاں ہٹانے کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہے تو وہ جوہری معاہدے کے لیے بات چیت پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ بات ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتے کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ایران کے ساتھ معاہدے کے امکانات "انتہائی مشکل” ہیں۔
مجید تخت روانچی نے مزید کہا کہ اب گیند امریکی کورٹ میں ہے کہ وہ یہ ثابت کرے کہ وہ واقعی ڈیل چاہتا ہے۔

Leave feedback about this