کراچی: سندھ میں گھوٹکی کے قریب لاہور سے کراچی پاک بزنس ٹرین کی 7 بوگیاں انجن سے الگ ہوگئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جاتے ہوئے ٹرین کی بوگیاں الگ ہوگئیں اور انجن بوگیاں چھوڑ کر کئی کلومیٹر آگے نکل گیا۔
واقعہ محمد پور کے قریب پیش آیا جہاں ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ ٹرین کی بوگیاں الگ ہونے کو 4 گھنٹے گزر گئے لیکن ریسکیو ٹیم نہ پہنچ سکی۔
حکام نے بتایا ہے کہ ٹرین کا کپلر اترنے سے بوگیاں الگ ہوگئیں، انجن واپس آرہا ہے، کپلر لگانے کے بعد ٹرین کو جلد روانہ کردیا جائے گا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹرین کو روانہ کیا جائے گا اور مرمتی ٹیم کو کام کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Leave feedback about this