اسلام آباد:امریکی اسلحہ سابق افغان فوج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے دیا گیا تھا، سابق سربراہ جان سوپکو (SIGAR) کے مطابق امریکی انخلا کے وقت افغانستان میں تین لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے، CNNامریکی اسلحہ کی دہشتگردوں کو دستیابی افغانستان کے تمام پڑوسیوں کے لیے خطرے کا باعث ہے، دہشت گردوں کی امریکی اسلحے تک رسائی چین، ایران اور پاکستان کے لیے سنگین خطرے کا باعث ہے، امریکی ہتھیاروں کی دستیابی کے باعث دہشت گردوں کے حملوں کی نوعیت اور شدت میں نمایاں اضافہ ہے۔
امریکی اسلحہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گرد ، امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، دہشتگرد امریکی ساختہ M-4, M-16, M-249 ،مشین گنز، Remington اسنائپر رائفلز اور Night Vision Devices استعمال کر رہے ہیں، اگست 2025 میں امریکہ نے BLAکو دہشت گرد تنظیم قرار دیا، پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے برآمد امریکی مہر لگے ہتھیار CNN کو دکھائے ۔امریکی ہتھیاروں اور نائٹ وژن آلات کی دستیابی نے دہشت گردوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا، جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے دوران امریکی چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال ہوا،امریکی چھوڑے گئے ہتھیاروں نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کیا-
تازہ ترین
افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے، سی این این
- by web_desk
- فروری 5, 2026
- 0 Comments
- 56 Views
- 4 دن ago

Leave feedback about this