پاکستان تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات کے بغیر جوڈیشل کمیشن اجلاس میں قدم نہیں رکھیں گے،بیرسٹر گوہرحتمی فیصلہ کرلیا

فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں، بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جوڈیشل کمیشن میں شرکت مشروط، حتمی فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت کو بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے مشروط کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اعلان کیا کہ پارٹی اس معاملے پر حتمی فیصلہ صرف بانی سے ملاقات کے بعد کرے گی۔

گوہر علی خان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی کے شدید تحفظات ہیں، جس کی وجہ سے پی ٹی آئی نے پہلے بھی کمیشن کے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور کمیٹیوں کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا حالیہ نوٹیفکیشن بہتر قرار دیا جا سکتا ہے اور امید ہے کہ سینیٹ میں بھی جلد اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پارٹی نے پہلے بھی کمیشن اجلاس میں شرکت نہیں کی، اور اس بار بھی شرکت کا حتمی فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اس معاملے پر اپنا موقف باضابطہ طور پر پیش کرے گی اور تمام امور شفاف انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی طرف سے کمیشن کی کارروائیوں پر مضبوط موقف اختیار کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، اور عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی پارٹی کی شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جس سے آئندہ سیاسی صورت حال پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image