تازہ ترین

ٹرمپ کی کیوبا کو بھی دھمکی، امریکا سے معاہدے کا مطالبہ

ٹرمپ کی کیوبا کو بھی دھمکی، امریکا سے معاہدے کا مطالبہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے وینزویلا کا تیل یا پیسہ نہیں ملے گا اور دباؤ بڑھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کریں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل میں لکھا کہ کیوبا کو مزید تیل یا پیسہ نہیں جائے گا، زیرو، میں سختی کے ساتھ معاہدے کی تجویز دے رہا ہوں، اس سے پہلے کی دیر ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ کیوبا کئی برسوں سے بڑے پیمانے پر وینزویلا سے آنے والے تیل اور پیسوں پر جی رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس طرح کا معاہدہ چاہتے ہیں۔
دوسری جانب کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینل نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس کوئی اخلاق جواز نہیں ہے کہ کیوبا کو معاہدے کے لیے مجبور کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ک کیوبا ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے، کوئی ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کیوبا نے حملہ نہیں کیا، بلکہ اس پر 66 برسوں سے امریکا کی جانب سے حملہ کیا جا رہا ہے اور یہ دھمکی نہیں دیتا بلکہ تیاری کرتا ہے، خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔خیال رہے کہ وینزویلا کے تیل کے بڑے خریداروں میں کیوبا بھی شامل ہے لیکن وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو امریکی کارروائی کے نتیجے میں حراست میں لیے جانے کے بعد 3 نومبر سے کیوبا کو وینزویلا کی طرف سے تیل کی فراہم نہیں ہوئی ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image