پاکستان تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 45 منٹ طویل ملاقات، حال احوال دریافت کیا گیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 45 منٹ طویل ملاقات، حال احوال دریافت کیا گیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق منگل کے روز ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں میاں بیوی تقریباً 45 منٹ تک ایک ساتھ رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا اور ذاتی امور پر بات چیت کی۔ جیل حکام کے مطابق یہ ملاقات جیل قواعد و ضوابط کے تحت کروائی گئی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل گزشتہ منگل کو بھی دونوں میاں بیوی کی ملاقات کروائی گئی تھی، تاہم اس دوران جیل سے باہر سے کسی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو عمران خان یا بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان اس وقت مختلف مقدمات میں سینٹرل جیل راولپنڈی میں قید ہیں، جبکہ ملاقاتوں سے متعلق تمام انتظامات جیل انتظامیہ کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image