اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی داماک پراپرٹیز کے سجوانی بزنس ڈیلیگیشن کا وزارتِ آئی ٹی کا دورہ،وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی داماک پراپرٹیز کے سجوانی بزنس ڈیلیگیشن کا استقبال کیا
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیجیٹل نیشن پاکستان (DNP) وژن حکومت کی ڈیجیٹل پالیسیوں کی بنیاد ہے،سجوانی ڈیلیگیشن کو پاکستان کے ڈیجیٹائزیشن وژن اور خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
فریقین کے درمیان آؤٹ سورسنگ کے مواقع، ٹیک ٹیلنٹ کی پہچان، اور پراپرٹی ٹیکنالوجی و ٹوکنائزیشن کے ذریعے ایفیشینسی کو بروئے کار لانے اور لیکویڈیٹی بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا،ڈیلیگیشن کو وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ذریعے پانچ لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولے جانے سے بھی آگاہ کیا گیا
ڈیلیگیشن میں امیرہ حسین سجوانی (Co-Managing Director DAMAC & CEO Prypco)، عقیب حسن (Chief Commercial Officer, One Homes) اور جوزف ایل ام (General Manager Tokenisation, Prypco) شامل تھے
سجوانی ڈیلیگیشن نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ڈیجیٹلائزیشن کے نظام کو سراہا،پاکستان میں پراپ ٹیک، ٹوکنائزیشن اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر اعتماد کا اظہار
تازہ ترین
دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی کا وزارتِ آئی ٹی کا دورہ، خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت پر تفصیلی بریفنگ
- by web_desk
- جنوری 7, 2026
- 0 Comments
- 69 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this