دنیا

افسوسناک خبر آگئی ،خاتون کانسٹیبل نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، سوسائیڈ نوٹ میں اہم انکشاف

افسوسناک خبر آگئی ،خاتون کانسٹیبل نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، سوسائیڈ نوٹ میں اہم انکشاف

بھارت کی ریاست اترپردیش کے علی گڑھ میں خاتون کانسٹیبل ہیم لتا نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، مذکورہ معاملے کا مقدمہ 8 دن بعد درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کانسٹیبل کے بھائی اوپیندر نے پولیس سے تحریری طور پر شکایت کرتے ہوئے سب انسپکٹر کے علاوہ ایک اور پولیس کانسٹیبل کے خلاف شکایت کی ہے۔

تحریری شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سب انسپکٹر اور کانسٹیبل نے ہیم لتا کو جسمانی اور ذہنی طور پر اذیت سے دوچار کیا، خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور ہیم لتا کو خودکشی پر مجبور کیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کانسٹیبل ہیم لتا کرائے کے مکان میں اکیلی رہتی تھی۔ 29 نومبر کو اس نے کمرے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، مرنے سے پہلے اس نے اپنے واٹس ایپ پر خودکشی کا اسٹیٹس بھی پوسٹ کیا جسے اُس کی ساتھی خاتون کانسٹیبل نے دیکھا۔ اس کے بعد وہ پولیس ٹیم کے ساتھ ہیم لتا کے گھر پہنچی۔

پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو ہیم لتا پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔ اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

متوفی خاتون کانسٹیبل کے بھائی اوپیندرا کے مطابق ہیم لتا 2015-16 بیاچ میں یوپی پولیس میں بھرتی ہوئی تھیں۔ جس کی کانسٹیبل سندیپ کمار سے شادی کی بات چل رہی تھی۔

ہیم لتا نے بتایا تھا کہ جلد وہ ان سے ملاقات کروائے گی۔ کچھ وقت بعد کانسٹیبل کا تبادلہ کاسگنج ہو گیا اور ہیم لتا روراور تھانے چلی گئیں۔ اس کے بعد دونوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

اس کے بعد ہیم لتا کی قربت روراور تھانے کے سب انسپکٹر کُلویر بالیان سے بڑھنے لگی۔ دونوں نے شادی پر رضا مندی بھی ظاہر کر دی تھی۔

ہیم لتا نے گھر والوں کو صاف بتایا تھا کہ وہ صرف کُلویر سے ہی شادی کریں گی اور جلد خاندان والوں سے ان کی ملاقات کرائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہیم لتا 10 دن کی چھٹی پر گھر آئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کُلویر کے ساتھ ان کا رشتہ طے کرا دیا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image