بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بہترعلاج کے لئے لندن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔80 سالہ خالدہ ضیا کو 23 نومبرکو دل اورسینے کے انفیکشن کی شکایت کے باعث ڈھاکا کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ اس وقت سی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیا کے ذاتی معالج زاہد حسین نے بتایا کہ وہ کل صبح ایئرایمبولینس کے ذریعے براستہ قطر لندن روانہ ہوں گی۔میڈیکل بورڈ نے بھی ان کی لندن منتقلی کی منظوری دے دی ہے تاکہ جدید اور مؤثر علاج فراہم کیا جا سکے، ان کے ہمراہ ان کی جماعت کے عبوری سربراہ طارق رحمان کی اہلیہ ڈاکٹرزبیدہ رحمان بھی لندن روانہ ہوں گی۔خالدہ ضیا کے ایڈوائزر انعام الحق چوہدری کے مطابق ان کے ساتھ ایک ایڈوائزران کی بہو، سات ڈاکٹر، دو اسپیشل فورس کے ارکان اور پارٹی کے عبوری سربراہ کے معاون بھی سفر کریں گے۔منتقل ہونے سے قبل تمام طبی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اورٹیم خالدہ ضیا کی حفاظت اور طبی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔لندن میں ان کے علاج کے بعد ان کی صحت میں بہتری کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی ان کی طبی صورتحال پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

Leave feedback about this