تازہ ترین

ترقی اور امن کا راز سائنس و ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے: مریم نواز

ترقی اور امن کا راز سائنس و ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، نوجوان ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی امن و سکون اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس ہی راستہ بناتی ہے، یہ دن روزمرہ زندگی اور امن و سکون کے لئے سائنس کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو امن اور ترقی کے لئے سائنس میں پیش قدمی اور ریسرچ سے آگاہ رہنا ہوگا، حکومت پنجاب نوجوان نسل خاص طور پر طلبہ کو سائنسی ریسرچ سے استفادہ کرنے کی ترغیب پر عمل پیرا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور سائنسی علوم کے مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں اولین ہے، نواز شریف آئی ٹی سٹی سائنس وٹیکنالوجی کی انقلاب آفریں نوید ہے، نواز شریف کینسر انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں سائنٹیفک ریسرچ کو فروغ ملے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل سٹی میں میڈیکل سائنس ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری سکولوں میں منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو منعقد کیا گیا، امن، ترقی اور نوجوانوں میں سائنٹیفک اپروچ کے فروغ کے لئے جشن STEAM میں طلبہ نے جدید ترین ماڈل پیش کئے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image