اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں پرائم منسٹر (پی ایم) کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے کی ترمیم فوری واپس لینے کی ہدایت کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ مجھے آذربائیجان سے واپسی پر معلوم ہوا کہ ان کی پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی ہے، شق کابینہ اجلاس سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔ وزیراعظم کے فیصلے سے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔بعدازاں وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹر انوشہ رحمان نے استنثیٰ کی تجویز واپس لے لی۔
تازہ ترین
وزیراعظم کی 27 ویں ترمیم میں پرائم منسٹر کو استثنیٰ دینے کی ترمیم واپس لینے کی ہدایت
- by web_desk
- نومبر 9, 2025
- 0 Comments
- 2 Views
- 6 منٹ ago

Leave feedback about this