کھیل

محسن نقوی کا کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کو جلد حتمی شکل دینے کا حکم

محسن نقوی کا کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کو جلد حتمی شکل دینے کا حکم

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کی یو اے ای روانگی سے قبل سینٹرل کنٹریکٹس کو حتمی شکل دے کر اعلان کرنے کی ہدایت کر دی۔سینٹرل کنٹریکٹس 25-2024 کے حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے جبکہ موجودہ کنٹریکٹس کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، فخر زمان، فہیم اشرف، سپنر سفیان مقیم اور محمد حارث کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ حسن علی، خوشدل شاہ، حسین طلعت اور محمد نواز کو بھی کنٹریکٹس ملنے کا امکان ہے۔بورڈ نے ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نئے کنٹریکٹس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم 21 اگست کو یو اے ای روانہ ہوگی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image