کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیم کی دوسرے روز بھی پریکٹس، پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز

دورہ ویسٹ انڈیز: قومی ٹیم کی دوسرے روز بھی پریکٹس، پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز

لاڈرہل:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹیم نے براورڈ کانٹی اسٹیڈیم لاڈرہل میں مسلسل دوسرے روز بھی بھرپور پریکٹس سیشن مکمل کیا۔ کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کو مقامی کنڈیشنز کے مطابق مخصوص نیٹ پریکٹس ٹارگٹس دیئے تاکہ کھلاڑی وکٹ، موسم اور بانڈری سائز کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی طے کر سکیں۔
پریکٹس سیشن کے دوران بیٹرز نے پاور ہٹنگ پر خاص توجہ دی جبکہ بالرز نے ڈیتھ اوورز اور ویری ایشنز پر کام کیا۔اس موقع پر ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ سیریز میں بہترین کارکردگی یقینی بنائی جا سکے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 31 جولائی کو لاڈرہل میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔شائقین کرکٹ کو اس ہائی وولٹیج سیریز میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی امید ہے جو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم امتحان بھی تصور کی جا رہی ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image