لاہور:صوبائی وزیراطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمی بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب گڈگورننس ،میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے۔
مریم نواز پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہی ہیں ، پنجاب کا پیسہ وفاق پر چڑھائی کے لیے خرچ نہیں ہو رہا، مریم نواز جانوروں کے ساتھ سیاسی بونوں اور سیاسی نیم پاگلوں کا بھی علاج کریں گی۔اب جعلی پیری مریدی کا کاروبار چلانے والوں کے بچے بھی مریم نواز کو طعنے دینگے، مریم نواز کی چند ماہ کی کارکردگی باقی صوبوں کے لیے مثال ہے، پنجاب میں کام ہورہا ہے اور نظر بھی آرہا ہے، مریم نواز کی کارکردگی سے حسد وہ کررہے ہیں جو کئی سالوں سے حکومتوں میں بیٹھے ہیں۔
مریم نواز صوبے کے وسائل سے لوگوں کو سکالرشپس،گرین ٹریکٹرز اور کسان کارڈ دے رہی ہیں، ایک جماعت ایک صوبے میں 16سال سے اور دوسری 12سال سے اقتدار میں ہے، ان دونوں سے کارکردگی کا پوچھیں تو مظلومیت کارڈ اور ذاتیات کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔
پاکستان
پنجاب گڈ گورننس، میرٹ اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے آگے ہے: عظمی بخاری
- by web_desk
- جنوری 10, 2025
- 0 Comments
- 20 Views
- 4 گھنٹے ago
Leave feedback about this