اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فواد چویدری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کے لیے قومی حکومت کا قیام ہی راستہ ہے، مذاکرات کی بات کر کے پہلی بار تحریک انصاف نے بڑی اچھی سیاست کی ہے.انہوں نے کہا ہے ساری سیاسی بحث بانی پی ٹی آئی کے اردگرد ہو رہی ہے، ان کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آ سکتا.بانی پی ٹی آئی مظلوم ہیں، عوام مظلوم کا ساتھ دیتے ہیں، فیض حمید کے معاملے میں کیا ہو جائے گا بانی پی ٹی آئی سزا تو کاٹ رہے ہیں، سزائوں سے سیاست کنٹرول نہیں ہوتی بیانیے سے ہوتی ہے.
ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم نے سول نافرمانی کا اعلان کیا تو ساتھ ساتھ مذاکرات کا آپشن بھی رکھا، حکومت یہ دیکھے کہ پی ٹی آئی نے اپنے موقف میں کتنی لچک دکھائی، ہماری طرف سے تو آفر ہے حکومت آئے ہم سے بات کرے، حکومت کو اب مذاکرات میں کیا مسئلہ ہے؟مذاکرات سے حکومت بھاگ رہی ہے، ثابت ہو گیا کہ اس حکومت کے پاس اختیار نہیں یہ سزائیں دیں یا کچھ بھی کریں پی ٹی آئی کو تو فائدہ ہی ہوگا، ملک مشکل میں ہے ہم نے صرف اس کی خاطر لچک دکھائی ہے یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو کرش کریں۔
تازہ ترین
ساری بحث عمران خان کے اردگرد ہو رہی ہے، فواد چوہدری
- by web_desk
- دسمبر 15, 2024
- 0 Comments
- 232 Views
- 10 مہینے ago

Leave feedback about this