تازہ ترین

مائنس عمران مذاکرات نہیں ہونگے، گائیڈ لائن بانی پی ٹی آئی ہی دینگے: صاحبزادہ حامد رضا

مائنس عمران مذاکرات نہیں ہونگے، گائیڈ لائن بانی پی ٹی آئی ہی دینگے: صاحبزادہ حامد رضا

اسلام آباد:سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک حکومت سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی، پارٹی میٹنگ کے اندر مذاکرات کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے جو بھی پیشرفت ہوگی آج شام کو پتا لگ جائے گا۔ مذاکرات کی گائیڈ لائنز بانی پی ٹی آئی ہی دیں گے، مائنس عمران مذاکرات نہیں ہوں گے۔
مذاکرات کے حوالے سے ہماری طرف سے کوئی زبردستی نہیں ہے، اگر کوئی مذاکرات کرنا چاہے تو ٹھیک ہے نا کرنے چاہے تو ان کی مرضی ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے، مذاکرات میں جو بھی پیشرفت ہوگی میڈیا کو بتایا جائے گا، ہمارا 8 فروری کا الیکشن چوری ہوا ہے، میرے لیڈر سمیت بہت سے بے گناہ لوگ جیلوں میں ہیں۔پارلیمنٹ کو جب چاہتے ہیں ربڑ اسٹیمپ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ سب چیزیں ہم مذاکرات کے دوران سامنے رکھیں گے۔
سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ دو تین دن سے یہ تاثر جا رہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے مجبور ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کا یہ طریقہ نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔ہم پرالزام لگایا جاتا تھا ہم نے مذاکرات کے دروازے بند کیے ہوئے ہیں، ہم نے مذاکرات کے دروازے کھولے ہیں لیکن مذاکرات کے لیے دو شرائط رکھی ہیں وہ پوری کریں ہم مذاکرات کریں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image