دنیا

غزہ میں فائربندی ممکن ، جنگ کے خاتمے پرآمادہ نہیں : اسرائیل

غزہ میں فائربندی ممکن ، جنگ کے خاتمے پرآمادہ نہیں : اسرائیل

تل ابیب :اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حالات میں بہتری کی سمت بڑی تبدیلی آئی ہے، اب میں یہ صرف نظریے کے طور پر نہیں کہہ رہا بلکہ اس کی بنیاد کئی وجوہات کا مجموعہ بھی ہے جس میں یحیی السنوار کا خاتمہ شامل ہے۔”میں غزہ میں فائر بندی کے حق میں ہوں لیکن اس کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں، میں اس کے لیے ابھی تیار نہیں ہوں کیوں کہ ہمیں حماس کا خاتمہ کرنا ضروری ہے”۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں شہریوں کی زندگی پر کنٹرول کا ارادہ نہیں رکھتا ، اسرائیل کو ایک با اعتماد فلسطینی شراکت دار کی ضرورت ہے جو غزہ میں اشتعال انگیزی اور قتل و غارت کی پالیسیوں سے دور ہو۔واضح رہے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حماس تنظیم کے حملے میں 1207 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت اسرائیلی شہریوں کی تھی، جس کے جوابی حملے میں اسرائیل اب تک غزہ کی پٹی میں کم از کم 44,330 افراد کو شہید کرچکا ہے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image