لندن: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حراست اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ممبران پارلیمنٹ کے خط کے جواب میں برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ ہم باقاعدگی سے ان اہم معاملات پر سینئر سطح پر بات چیت کرتے ہیں، پاکستان کے عدالتی معاملات داخلی معاملہ ہے لیکن عالمی قوانین کی پاسداری کی ضرورت ہے۔
پاکستان بنیادی آزادیوں اور فئیر ٹرائل کے حق کا احترام کرے، بانی پی ٹی آئی اور تمام پاکستانی شہریوں کے لیے شفاف اور منصفانہ عدالتی عمل ضروری ،ہماری معلومات کے مطابق حکومت پاکستان کا فوجی عدالتوں میں بانی پی آئی کا مقدمہ چلانے کا ارادہ نہیں، ہمیں آزادی اظہار اور سیاسی مخالفین پر پابندیوں کے حوالے سے تشویش ہے، آزادی رائے اور بغیر خوف و جبر کے اجتماع کا حق جمہوریت کی بنیاد ہے۔
دفتر خارجہ کے متعلقہ وزیر نے پاکستان کے وزیر انسانی حقوق اعظم تارڑ کے ساتھ سول اور سیاسی حقوق کی اہمیت پر بات چیت کی ہے، پاکستان میں آئینی ترامیم کی منظوری پارلیمنٹ کا معاملہ ہے۔
تازہ ترین
عدالتی معاملات پاکستان کا اندرونی معاملہ : برطانیہ
- by web_desk
- نومبر 17, 2024
- 0 Comments
- 42 Views
- 5 دن ago
Leave feedback about this