پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کر دیے۔پی ٹی اے کے ذرائع مطابق وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کے لیے انہیں عارضی بلاک کیا جا رہا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سیکیورٹی رسک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز سے حساس ڈیٹا اور غیر قانونی مواد تک رسائی بھی ہو سکتی ہے۔پی ٹی اے نے 2010 میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا، اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 1422 سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی اینز رجسٹرڈ کرا چکی ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کے عمل کو تیز کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب صارفین گزشتہ کئی گھنٹوں سے فری وی پی اینز کے استمعال میں مشکلات کی شکایت کر رہے ہیں۔
سائنس و ٹیکنالوجی
پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک ہونا شروع
- by web_desk
- نومبر 11, 2024
- 0 Comments
- 48 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this