تازہ ترین

بشری بی بی کی رہائی میرٹ پرہوئی ، جلد عمران خان بھی باہر ہونگے : بیرسٹر گوہرعلی خان

حکومت نے مذاکرات بارے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہآج اللہ کے کرم سے بشری بی بی کی 9 ماہ بعد رہائی ممکن ہوئی، بشری بی بی نے بہت دلیری کے ساتھ جیل برداشت کی ، انہوں نے خود گرفتاری دی تھی، وہ اب سے کچھ دیر بعد بنی گالہ آجائیں گی ، اگر کوئی ڈیل ہوتی تو وہ اتنے ماہ جیل میں نہ رہتیں ، بانی پی ٹی آئی بھی جلد رہا ہوں گے، انشااللہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں سے میرٹ پر ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی ئی نے مزید کہا کہ بشری بی بی کا توشہ خانہ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا ، بشری بی بی کا توشہ خانہ لسٹ میں نام نہیں تھا، انہیں جیل میں رکھنے کا یہ ایک بہانہ تھا، انہیں جیل میں صرف عمران خان پر دبا لانے کیلئے رکھا گیا، ہم سارے لوگ بشری بی بی کے ساتھ ہوں گے، عوام بانی پی ٹی آئی ان کے نظریے،بشری بی بی کے ساتھ ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا کہ اور ان کو کس چیز پر گرفتار کریں، بانی پی ٹی آئی کا ہم پر اعتماد ہے، ہم دن رات بانی پی ٹی آئی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، یہ دوری ختم ہوگی، بشری بی بی کے باہر آنے سے بہت سے مسائل حل ہوں گے، بشری بی بی کسی تحریک میں شریک نہیں ہوں گی،نہ پہلے کبھی لیا ہے۔ ہم نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی، صرف بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انشااللہ سب ناکام ہوں گے اور بانی پی ٹی آئی کی کامیابی ہوگی،عمران خان اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کیلئے غلط میسج پھیلائے جاتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image