تازہ ترین

تحریک انصاف ڈی چوک احتجاج کا اعلان ملکی مفاد میں نہیں: مصطفی کمال

تحریک انصاف ڈی چوک احتجاج کا اعلان ملکی مفاد میں نہیں: مصطفی کمال

کراچی: مصطفی کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت وقت سے اپنی کچھ گزارشات کرنا چاہتے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی حالات سب کے سامنے ہیں، حکومت اور تمام ریاستی ادارے مل کر معاشی حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماننا پڑے گا ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے، ڈالر ایک جگہ رک گیا ہے، ہم مہنگائی میں سنگل ڈیجٹ پر آگئے ہیں، آج کے دور میں یہ روشنی کی کرن ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ ہوچکا ہے، گزشتہ دنوں دوست ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے وفد آنا شروع ہوگئے ہیں، استحکام کا ایک سلسلہ چل پڑا ہے۔ اس ماہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے، مختلف ممالک کے وفود پاکستان آئیں گے
ملک دنیا کی نظروں میں ہوگا، دنیا بھر کے سرمایہ کاری پاکستان کو دیکھ رہیں ہوں گے، بیرون ملک اور لوکل کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بڑھے گا۔ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا ہے، ریڈزون کو سکیورٹی زون قرار دے کر سکیورٹی نے حصار میں لے لیا ہے، احتجاج سیاست اور جمہوریت کا حصہ ہے، ہماری سیاست اور پارٹی ملک کی سالمیت سے اوپر نہیں، ملک ہے تو ہماری سیاست اور جمہوریت ہے۔ ملک اور ادارے ہیں تو ہم چین سے سانس لے رہے ہیں
ریاستی اداروں اور فوج کو ختم کر دیا جائے تو وہ ملک لیبیا اور عراق بن جاتا ہے، جب سے حکومت گئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ریاستی ادارے کو ڈائریکٹ ہٹ کیا ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج ریاست کے مفاد میں نہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر یہ پارٹی اینٹی اسٹیٹ ہی کہلائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image