پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما مخصوص نشستوں کی نئی فہرستوں پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ ملاقات میں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر بھی مشاورت ہوگی۔عمران خان سے جو رہنما اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے ان میں عمر ایوب، رف حسن ، تیمور خان جھگڑا، عمر ڈار، اثامہ میلا اور احمد خان بچھر شامل ہیں۔
Leave feedback about this