پاکستان نے عمان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تعاون کو تیار ہیں، دہشت گرد حملے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے میں فائرنگ سے 2 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں مجلس عزا جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔
Leave feedback about this