وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکا پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے امریکی سفیر نے عوام دوست منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔امریکی سفیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے، امریکہ غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے معاشی تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، امریکا پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرے گا، زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں امریکی شراکت داروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے امکانات ہیں، مستحکم حکومت ہی پاکستان کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہے، حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی کم ہو رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور سستی روٹی کی فراہمی کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
Leave feedback about this