وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ محکمہ پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتی ہیں۔ چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں آپ سب کو سلام پیش کرتی ہوں، مجھے خوشی ہے۔ عزت کی پہلی تلوار ایک خاتون پولیس افسر کے پاس گئی، مجھے آپ سب پر فخر ہے، میں اس تقریب کا انتظار کر رہی تھی جب سے میں نے بطور وزیر اعلیٰ حلف لیا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ 530 خواتین پاسنگ آو¿ٹ پریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ خواتین پر فخر ہے۔
Leave feedback about this