پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور مسلم لیگ (ن) کے سیدال خان ناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں نومنتخب سینیٹرز کی حلف برداری اور سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے سینیٹ کا اجلاس ہوا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نومنتخب اراکین سینیٹ سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دی۔پیپلز پارٹی کے 18، مسلم لیگ ن کے 14 اور جے یو آئی ف کے 3 نے حلف اٹھایا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد مرکز کا حلف اٹھایا جب کہ فیصل واوڈا نے حلف نہیں اٹھایا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار جو کہ پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے دوپہر ساڑھے 12 بجے اجلاس طلب کر لیا ہے۔
Leave feedback about this