راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔تھانہ نیوٹاون کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کے مختلف جلسوں کے بیانات پولیس نے کھیلے، پولیس نے جو بیانات کھیلے وہ دھرنے اور گوجرانوالہ جلسے کے تھے، شیخ رشید کا جو بیان پولیس نے کھیلا وہ 9 مئی کا نہیں۔عدالتی فیصلے کے بعد بستر، سگار، کپڑے اور دیگر سامان شیخ رشید کے حوالے کر دیا گیا۔واضح رہے کہ شیخ رشید کو گزشتہ روز تھانہ نیو ٹاون کے مقدمہ میں ضمانت مسترد ہونے پر راولپنڈی کی عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔
Leave feedback about this