انتظامی امور کو ڈیجیٹل کر کے کروڑوں کی بچت کریں، محسن نقوی ۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے انتظامی امور کو ڈیجیٹائز کرکے کروڑوں روپے بچائے ہیں۔ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے یہ رفتار نہ پکڑی تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے، ہم ارفع کریم کے وڑن کو آگے لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابینہ کے اجلاس پر 15 سے 20 لاکھ روپے خرچ ہوتے تھے، ہم نے انتظامی امور کو ڈیجیٹل کر کے لاکھوں روپے بچائے ہیں۔
Leave feedback about this