دھند کا سلسلہ جاری، مزید 25 پروازیں منسوخ ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج ہے، مزید 25 پروازیں منسوخ جبکہ 5 کا رخ متبادل ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 11 دنوں میں پاکستان کے ایئرپورٹس کی 355 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔جدہ ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 840 لاہور پہنچ گئی، شارجہ، دبئی، جدہ اور ابوظہبی پشاور جانے والی پی آئی اے کی 4 پروازیں اسلام آباد پہنچیں۔ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ شارجہ، دبئی، ابوظہبی، جدہ سے پشاور جانے والی 7 پروازیں منسوخ کی گئیں، اسلام آباد سے گلگت اور کراچی کی 4 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔اس کے علاوہ کراچی سے سکھر، پشاور، لاہور، شارجہ اور جدہ جانے والی 11 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، ملتان اور دبئی اور جدہ کے درمیان نجی ایئر کی 3 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

Leave feedback about this