کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ گزشتہ سال بھی جاری رہا، بھارتی فوج نے 2023 میں 120 کشمیریوں کو شہید کیا۔کے ایم ایس کے مطابق شہید ہونے والے کشمیریوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں اور 107 کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ 41 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا، قابض فورسز نے محاصروں کے دوران 3 ہزار 600 سے زائد گرفتاریاں کیں، سری نگر کی جامع مسجد کو گزشتہ سال 11 مرتبہ نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ مسرت عالم، یاسین ملک، آسیہ اندرابی سمیت کئی حریت رہنما اب بھی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔
Leave feedback about this