پاکستان سے متعلق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان کے معاملے پر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس میں پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظام کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
Leave feedback about this