غزہ کی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد ناکافی ہے، حماس ۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں امداد سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کو ناکافی قرار دیا۔حماس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد غزہ میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ نہیں کرسکتی۔اس حوالے سے فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد درست سمت میں ایک قدم ہے، قرارداد پر عمل درآمد اور فوری جنگ بندی کے لیے دباو ڈالا جائے۔ سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی کو فلاحی امداد فراہم کرنے کی قرارداد کی منظوری دے دی ہے۔ قرارداد میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پائیدار حالات کے قیام کی بات کی گئی ہے۔ حماس کے ساتھ زمینی کارروائیوں میں اب تک 139 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اب تک 472 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

Leave feedback about this