جامعہ کراچی کے ہاسٹل سے ملنے والی طالبعلم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا ۔طالبعلم نہاتے ہوئے باتھ روم میں گرا ،موت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی ۔پوسٹ مارٹم ہوجانے کے بعد اہلخانہ لاش لیکر آبائی علاقے سوات روانہ ہوگئے ۔مبینہ ٹاﺅن تھانے کی حدود جامعہ کراچی کے بیت الخلاءسے پر اسرار طورپر نوجوان طالبعلم کی لاش برآمد ہوئی ۔لاش کی شناخت 26 سالہ مختیار ولد حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی تھی پولیس کے مطابق متوجی ایچ اے جے انسٹی ٹیوٹ میں ایم فل کا طالب علم تھا۔
Leave feedback about this