کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں میچ آج افغانستان کیخلاف کھیلے گی ۔افغان اسپنر ز کو کس طرح قابو کرنا ہے اس حوالے سے قومی بیٹرز نے گذشتہ روز چدم برم اسٹیڈیم میں مشقیں کیں ۔نیٹ پر اسامہ میر ، ابرار احمد ، محمد نواز ،سلمان علی ، علی آغااور شاداب خان نے قومی بیٹرز کو پریکٹس کروائی ۔پریکٹس سیشن میں پاکستان کے تمام پلیئرز موجود رہے ، گھٹنے کی انجری کا شکار فخر زمان نے نیٹ پریکٹس نہیں کی ،پاکستانی اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ مانتے ہیں ہم نے پچھلے دومیچ اچھے نہیں کھیلے ، تجزیہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک کیا غلطیاں ہوئی ہیں ، آج بہتر ٹیم نظر آئیگی ، آ ج کا میچ جیت کر ٹیم دوبارہ ٹریک پر آجائیگی ۔
Leave feedback about this